فرانسیسی صدر کا اپنی بیگم کے ساتھ تاج محل کا دورہ، احاطے میں تصاویر بنوائیں

سیاحتی رہبر نے فرانسیسی زبان میں صدر ماکروں اور ان کی بیگم کوعظیم شاہکارکی تفصیلات سے آگاہ کیا

منگل 13 مارچ 2018 13:27

آگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور ان کی بیگم بریگیٹ نے اپنے بھارت کے دورے کے دوسرے روز اتوار کو تاج محل کے رومان پرور ماحول میں وقت گزارا۔ انہوں نے محبّت کی عظیم علامت سمجھی جانے والی عمارت کے پس منظر میں غروبِ آفتاب کے حسین مںظر کا خصوصی نظارہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ماکروں اور ان کی بیگم کے دورے کے موقع پر تاج محل کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اس موقع پر سیاحتی رہبر نے فرانسیسی زبان میں صدر ماکروں اور ان کی بیگم کو سترہویں صدی میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کی جانب سے اپنی محبوب بیگم کی یاد میں تعمیر کیے جانے والے تاج محل کے بارے میں تعمیراتی اور تاریخی تفصیلات سے آگاہ کیا۔