دبئی میں گاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس 1.9 کروڑ درہم میں فروخت

سب سے مہنگافروخت ہونے والا نمبرقرار،حتمی بولی 26.8لاکھ درہم لگی

منگل 13 مارچ 2018 13:27

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے منعقد گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کے 98ویں اعلانیہ نیلام سے حاصل مجموعی آمدنی 1 کروڑ 90 لاکھ 918 درہم تک پہنچ گئی۔اماراتی اخبارکے مطابق سب سے زیادہ رقم میں فروخت ہونے والا نمبرT32 تھا جس کی قیمت 26.8 لاکھ درہم تھی۔

(جاری ہے)

دوسرا مہنگا ترین نمبر W22 تھا جو 26.2 لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔ ان کے علاوہ نیلام میں دو سے لے کر پانچ عدد پر مشتمل 80 خصوصی نمبر پلیٹیں فروخت ہوئیں جن کی قیمتیں 2.5 لاکھ سے 3 لاکھ درہم کے درمیان رہی۔ البتہ بعض نمبروں کی قیمت پانچ لاکھ درہم سے زیادہ تھی۔ مثلا R66666 کی پلیٹ 6.7 لاکھ درہم اورT400 کی پلیٹ 5 لاکھ درہم میں فروخت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :