تین برس میں ایک ہی شوہر سے 4 خواتین نے خلع لے لیا

شوہر کا ذہنی توازن درست نہیں اس لیے خواتین نے حق مہر کی رقم لوٹا کر چھٹکارہ پالیا،سعودی عدالت

منگل 13 مارچ 2018 13:27

تین برس میں ایک ہی شوہر سے 4 خواتین نے خلع لے لیا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) گذشتہ تین برس کے دوران میں ایک ہی سعودی شہری کی چار بیویوں نے یکے بعد دیگرے اپنے شوہر سے خلع لے لیا ،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے صوبے الباحہ کی ایک عدالت نے بتایاکہ ان خواتین نے مختلف وقتوں میں اپنے شوہر کے برے برتاؤ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور پھر چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اپنے مہر کی رقم اس کو لوٹانے پر مجبور ہو گئیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ شوہر کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ اس شخص کی بیویوں میں سے ایک خلع کا مقدمہ دائر کرنا چاہتی تھی کہ اس سے قبل عدلیہ کے ایک ذریعے نے خاتون کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے خلاف فسخِ نکاح کا دعوی دائر کر سکتی ہے۔ اس طرح خلع کے مقدمات کی طرح کو اپنا مہر واپس نہیں کرنا پڑے گا۔ فسخ نکاح میں اس امر کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے کہ خاتون کا شوہر ازدواجی معاشرت کا اہل نہیں ہے اور اس کی سابقہ بیویاں بھی خلع حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :