سعودی وزارت ٹرانسپورٹ کی خواتین کو محفوظ ڈرائیونگ میں مدد کی تیاری

شاہ سعود یونیورسٹی کی شراکت سے طالبات کے لیے فورم کا اہتمام ،کارچلانا سیکھائی جائیگی

منگل 13 مارچ 2018 13:27

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) سعودی عرب کی ٹرانسپورٹ وزارت نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خواتین کو کاریں چلانے کی اجازت دینے کے حکم پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس نے خواتین کو محفوظ ڈرائیونگ فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ وہ وزارت کے اسمارٹ ٹرانسپورٹ نظام کو استعمال کرکے ڈرائیونگ میں اپنی مہارت کی جانچ کرسکیں ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ٹرانسپورٹ وزارت شاہی حکم پر عمل درآمد کے لیے خواتین کو محفوظ طریقے سے گاڑیاں چلانے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے اور اس ضمن میں اس نے ہفتے کے روز اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے خواتین کو ڈرائیونگ کے لیے محفوظ ماحول فورم میں شرکت کی دعوت دی تھی۔وزارت نے شاہ سعود یونیورسٹی کی شراکت سے طالبات کے لیے اس فورم کا اہتمام کیا ۔اس کے ذریعے طالبات کو کار چلانا سیکھایا جارہاہے اور ان کی پہلے سے ڈرائیونگ کی مہارت کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :