اسلامیہ کالج ‘ پاک سٹڈی کے ایم فل سکالرز کو ہدایت

منگل 13 مارچ 2018 13:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے فیصلے کے تحت پاکستان سٹڈیز کے ان ایم فل سکالرز کا داخلہ 30مارچ 2018ء کے بعد منسوخ تصور ہوگا جن کی رجسٹریشن تعلیمی سیشن 2011ء اور 2012ء میں ہوئی تھی‘ اس بابت ڈین فیکلٹی نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاہے ایسے سکالرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تھیسز اور دیگر جزوی اور مطلوبہ ضروریات ڈگری کیلئے فوری مکمل کریں۔