انجینئرنگ یونیورسٹی ،متعددانتظامی افسران کی ترقیاں

منگل 13 مارچ 2018 13:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء)انجینئرنگ یونیورسٹی کے انتظامی کیڈر کے متعدد افسران کو اگلے درجے میں ترقی دیدی گئی‘ سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد انتظامیہ نے ان کی ترقی اور تقرری کا اعلامیہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ان میں شاہدنواز کو گریڈ 19‘امین ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس ‘شاہ طماس خان کو گریڈ 18، ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس ارسلاخان گریڈ 18، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات اور فضل ربی کو گریڈ 18میں ڈپٹی لائبریرین بنادیاگیا۔