فلم ’’بلیک میل‘‘ تاخیر کا شکار ہونے بارے خبروں کی تردید

منگل 13 مارچ 2018 13:26

فلم ’’بلیک میل‘‘ تاخیر کا شکار ہونے بارے خبروں کی تردید
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’بلیک میل‘‘ کے بنانے والوں نے فلم کے تاخیر کا شکار ہونے بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی کہ فلم ’’بلیک میل‘‘ کے اداکار عرفان خان کی طبیعت ناساز ہے جس پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ فلم اپنے طے شدہ شیڈول پر ریلیز نہیں کی جائے گی، فلم میکرز نے ایسی تمام خبروں کی تردید کتے ہوئے کہا کہ وہ عرفان خان سے ملے ہیں اور ان کی تمام دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں کریتی کلہاری، دیویا دتا، اروندے سنگھ، اومی وادیا، انوجا سیتھم پرادھومن سنگھ مال اور گجراج رائو شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار بھوشن کمار اور ابھینے دیو ہیں۔ فلم 6اپریل کو ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :