فلم’’ہچکی‘‘ کی امریکہ میں سکریننگ منعقد ہو گی

منگل 13 مارچ 2018 13:26

فلم’’ہچکی‘‘ کی امریکہ میں سکریننگ منعقد ہو گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی نئی فلم’’ہچکی‘‘ کی امریکہ میں سکریننگ منعقد کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رانی مکھرجی ان دنوں فلم ’’ہچکی‘‘ کی پروموشن پر کام کر رہی ہیں ،فلم کی کہانی امریکی اصلاحی مقرر بریڈ کوہن کی زندگی اور کتاب ’’ٹیچر آئی نیور ہیڈ فرنٹ آف دی کلاس‘‘ سے ماخوذ ہے جو ایک اعصابی عارضے ’’ٹوریٹ سینڈروم‘‘ میں مبتلا رہے،ذرائع کے مطابق رانی مکھرجی بریڈ کوہن اور ان کے شاگردوں کے لئے امریکا میں فلم ’’ہچکی‘‘ کی سکریننگ منعقد کرا رہی ہیں۔

فلم میں رانی مکھرجی نے ٹوریٹ سینڈروم کا شکار نینا ماتھور کا کردار ادا کیا ہے، فلم کے ہدایتکار سدھارتھ پی ملہوترا ہیں۔ فلم رواں سال 23 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :