ریمبو ، صاحبہ ، سعود اور جویریہ کی نجی ٹی وی چینل کے مارننگ میں شرکت

منگل 13 مارچ 2018 13:17

ریمبو ، صاحبہ ، سعود اور جویریہ کی نجی ٹی وی چینل کے مارننگ میں شرکت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) اداکار ریمبو ، انکی اہلیہ صاحبہ ، سعود اور انکی اہلیہ جویریہ سعود نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ میں شرکت کی۔ اس موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والے ان فنکاروںنے اپنی گھریلو اور ازدواجی زندگی کے بارے میں مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

(جاری ہے)

شو کے دوران اداکارہ صاحبہ نے کہاکہ میاں بیوی میں اکثر نوک جھوک ہوتی رہتی ہے اور زیادہ تر ریمبو میری غلطیاں نکال کر مجھے ڈانٹتے رہتے ہیں مگرمیں خاموشی سے سب کچھ برادشت کرلیتی ہوں مگر جب مجھے غصہ آتا ہے تو پھر مجھے خود پر بھی کنٹرول نہیں رہتا لیکن ایسا کبھی کبھی ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں غصے کی حالت میں ہوں تو ریمبو خاموشی اختیار کرلیتے ہیں اور معاملہ وہی ختم ہوجاتا ہے ۔ جبکہ جویریہ سعود نے کہاکہ میاں بیوی کے درمیان اچھی انڈر سٹینڈنگ ہو اور ایک دوسرے کی بات سمجھتے ہوں تو پھر لڑائی جھگڑا نہیں ہوتا اور یہ ہر شادی شدہ لڑکی کیلئے فارمولا ہے کہ وہ اپنے شوہر کا اعتماد حاصل کرنے کے ساتھ اسے مثالی دوستی بھی رکھے تو ازدواجی زندگی بہتر سے بہتر ہوجاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میاں بیوی میں ایک دوسرے پر اعتماد کے ساتھ برداشت کی قوت بھی ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :