صادق سنجرانی کو چیئرمنین سینٹ منتخب ہونے پر تہنیتی قرارد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 13 مارچ 2018 13:17

صادق سنجرانی کو چیئرمنین سینٹ منتخب ہونے پر تہنیتی قرارد پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدوار صادق سنجرانی کوچیئرمنین سینٹ منتخب ہونے پر تہنیتی قرارد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار کا چیئرمین سینٹ منتخب ہونا خوش آئند ہے چھوٹے صوبے سے چیئرمین سینٹ منتخب کروا کر اپوزیشن جماعتوں نے تاریخی فتح حاصل کی ہے اس انتخاب سے نہ صرف پاکستانی عوام بالکہ پوری دنیا میں اچھا تاثر گیا ہے اپوزیشن نے ملکی مفاد کو مقدم رکھ کر اچھا روایت قائم کی ہے لہٰذا اس ایوان کے مقدس اراکین پوری قوم کو جمہوری عمل کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔