Live Updates

ہائیکورٹ کا عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز کو نوٹس

منگل 13 مارچ 2018 13:17

ہائیکورٹ کا عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسانے سے باز نہیں آ رہے، مریم نواز جلسوں اور سوشل میڈیا پرعدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنارہی ہیں جبکہ نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف بغاوت کا اعلان کرکے عوام کو اکسایا ہے۔

عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکنے پر پیمرا بھی کچھ نہیں کر رہا جبکہ لیگی شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا ہے۔عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور پیمرا سے 15 مارچ تک جواب طلب کر لیا جبکہ سیکرٹری پیمرا کو بھی مرکزی کیس میں فریق بنانے کی اجازت دے دی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات