Live Updates

چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے بنی گالا پہنچ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 12:50

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے بنی گالا پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا الیکشن میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرنے لئے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں حمیات کرنے والے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جب کہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات