پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 94 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری

منگل 13 مارچ 2018 12:52

پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 94 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے 94 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال میں 12 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ملہ بند ایریا میں ترقیاتی کاموں کیلئے 50 کروڑ روپے، سی پیک کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے کیلئے 18 کروڑ روپے، سی پیک کے تحت فزیبلٹی رپورٹ اور پانی کے منصوبوں کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے، جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کیلئے 7 کروڑ 62 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔