پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اُڑان بھر لی،ہر طرف نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 12:43

پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے اُڑان بھر لی،ہر طرف نعرہ تکبیر کی صدائیں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) اسلام آباد کی فضاء جیٹ طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی۔تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو یوم پاکستان منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اور 23مارچ کو یوم پاکستان بھر پور مل جوش و جذبے سے منائے جایا گا۔

(جاری ہے)

یوم پاکستان کو جوش و جذبے سے منانے کے لئے پاک فضائیہ نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پاکستان فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے اسلام آباد میں آزمائشی پروازیں بھریں۔اور اس دوران اسلام آباد کی فضا ء جیٹ طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم پاکستان خوب جوش و جذبے سے منائے جایا گا۔