ٹریڈ فیڈریشن کے انتخابات میں جیت اخلاص پینل کی ہوگی، سید شاہ میاں

منگل 13 مارچ 2018 12:46

ٹریڈ فیڈریشن کے انتخابات میں جیت اخلاص پینل کی ہوگی، سید شاہ میاں
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) خوازہ خیلہ ٹریڈ فیڈریشن اخلاص پینل کے حمایتی سید شاہ میاں نے کہا ہے کہ 19مارچ کو ٹریڈ فیڈریشن کے انتخابات میں جیت چاندتارا کی ہوگی‘ اخلاص پینل کی کامیابی کے بعد تاجروں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے‘ ان خیالات کااظہار خوازہ خیلہ ٹریڈ فیڈریشن اخلاص پینل کے حمایتی سید شاہ میاں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ 19مارچ کو جیت چاندتارا کی ہوگی‘ خوازہ خیلہ کے غیور عوام اپنا قیمتی ووٹ اخلاص پینل کے حق میں استعمال کریں‘ انہوں نے کہاکہ اخلاق پینل کے صدر راحت علی خان اور جنرل سیکرٹری دائود شاہ دیگر ممبران خوازہ خیلہ کے دکانداروں کی اصل خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔