اسلامیہ کالج کیڈاکٹر صدف منظور اور شمائلہ احتشام بہترین منتظمین میں شامل

منگل 13 مارچ 2018 12:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) اسلامیہ کالج کے شعبہ شماریات کی ڈاکٹر صدف منظور اور شمائلہ احتشام بہترین منتظمین قرار پائیں ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدنے انہیں شیلڈز پیش کیں ‘اسلامیہ کالج میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد اور اس کو کامیاب بنانے میں اسلامیہ کالج کے شعبہ شماریات کی ڈاکٹر صدف منظور اور شمائلہ احتشام نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وائس چانسلرنے دونوں منتظمین کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور شیلڈز سے نوازا۔جبکہ 16ویں بین الاقوامی شماریاتی کانفرنس کے چیف آرگنائیزر ڈین پروفیسر ڈاکٹر سریر بادشاہ نے دونوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی میدان میںمردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔