Live Updates

عمران خان نے کس کے کہنے پر بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کیا،اندر کی کہانی سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 12:16

عمران خان نے کس کے کہنے پر بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کیا،اندر کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) معروف صحافی ہارون الرشید نے نجی ٹی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کو اپنے پروگرام میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ وہ چئیرمین سینیٹ کے لئے بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کریں۔

(جاری ہے)

اور میں نے عمران خان کو یہ پیغام بھجوایا تھا کہ آپ کی پارٹی کا تو چئیرمین سینیٹ نہیں بن سکتا اس لئے آپ بلوچستان کے امیدوار کو سپورٹ کریں اور عمران خان نے میرے اس مشورے کو قبول بھی کیا۔

یاد رہے کہ چئیرمین سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔جن کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے اور چئیر مین سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے صادق سنجرانی کو سپورٹ کیا تھا۔ہارون الرشید نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :