نیب نے سیکرٹری اطلاعات پنجاب کی تفصیلات طلب کرلیں
تازہ ترین : 1

نیب نے سیکرٹری اطلاعات پنجاب کی تفصیلات طلب کرلیں

نیب نے سیکرٹری اطلاعات پنجاب کی تفصیلات طلب کرلیں
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) نیب نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت کے ایک اور افسر کی تفصیلات مانگتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔نیب نے پنجاب حکومت سے ایک اور افسر کی تفصیلات مانگتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منظور نظر افسر سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر کے حوالے سے خط چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیج دیا ہے، راجہ جہانگیر گریڈ 18 کے افسر ہیں جب کے گریڈ 20 کی سیٹ پر تعینات ہیں۔

راجہ جہانگیر کے پاس ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کا بھی اضافی قلم دان ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی پی ایس کی سیٹ پر خلافِ ضابطہ محکمہ انفارمیشن کا افسر تعینات ہے، نیب نے راجہ جہانگیر کے ساتھ ساتھ محکمہ انفارمیشن میں پچھلے 14 سال سے تعینات پی ایس ٹو سیکرٹری کی بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد پنجاب بیوروکریسی نے ہڑتال کردی تھی اور ڈی ایم جی افسران نے اپنے دفاتر کو تالے لگا کر سیکرٹریٹ کو بند کردیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 12:12:57

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :