پنجاب میں حوا کی تین بیٹیوں کی عصمتیں لٹ گئیں‘2جان کی بازی ہارگئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 مارچ 2018 12:12

پنجاب میں حوا کی تین بیٹیوں کی عصمتیں لٹ گئیں‘2جان کی بازی ہارگئیں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) مریدکے میں ننھی ایمان فاطمہ اور 25سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔مریدکے کے علاقے چوہڑہ میں ننھی ایمان فاطمہ گھر کے سامنے سے شام 7بجے اچانک لاپتہ ہوگئی،بے چین ماں نے تلاش شروع کی تو رات 11بجے لاش گھر کے قریب ہی کھیتوں سے مل گئی۔اس سے چند گھنٹوں قبل مریدکے میں ہی 25سالہ لڑکی کو بھی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

زیادتی اور قتل کے ان واقعات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مائیں بچوں کی سلامتی کیلئے شدید تشویش کا شکار ہیں مگر پولیس ابھی تک کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔دوسری جانب رائیونڈ میں سپارہ پڑھنے کیلئے گئی ہوئی بچی کو قاری نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا لیا ،بچی کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا۔میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :