بفر زون میں بروہی گوٹھ سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد

منگل 13 مارچ 2018 12:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) تھانہ تیموریہ کی حدود بفر زون میں بروہی گوٹھ س40 سالہ اسلم ولد ربنوازکی لاش ملی، پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسلم کو گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔