کراچی، پک اپ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

منگل 13 مارچ 2018 12:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) کراچی نیو سبزی منڈی کے قریب پک اپ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کی صبح نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم ملزمان نے سوزوکی پک اپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 سالہ وسیم جاں بحق اور عدنان زخمی ہوگیا،اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیم نے مقتول کی لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔