رنویر سنگھ کی سبز رنگ کی اسکرٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 13 مارچ 2018 11:54

رنویر سنگھ کی سبز رنگ کی اسکرٹ پہنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی سبز رنگ کی اسکرٹ پہنے بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے سبزرنگ کا لیڈیز اسکرٹ اور سفید ٹی شرٹ زیب تن کرکے سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

اسکرٹ پہننے کی وجہ رنویر سنگھ نے سماجی رابطوں کی سائٹ کے ذریعے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بتائی۔انہوں نے کہا کہ میںنے سبز رنگ کی اسکرٹ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پہنی تھی۔ انہیں یہ مشورہ ان کی فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر نے دیاتھا کہ عالمی یوم خواتین پر نئی فلم کے سیٹ پر موجود تمام مرد و خواتین اسکرٹ پہن کر آئیں۔ رنویر سنگھ ان دنوں زویا اختر کی فلمفلم’’ گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :