رنویر سنگھ نے اپنا’’ ہال آف فیم ‘‘ ایوارڈ سری دیوی کے نام کر دیا

منگل 13 مارچ 2018 11:54

رنویر سنگھ نے اپنا’’ ہال آف فیم ‘‘ ایوارڈ سری دیوی کے نام کر دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ کے مشہور ہیرو رنویر سنگھ نے حال ہی میں ملنے والا اپنا ایک ایوارڈ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے نام کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کو بہترین فنی خدمات پر ’’ ہال آف فیم ‘‘ایوارڈ 2018 ء پیش کیاگیا جسے رنویر نے سری دیوی کے نام کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کرشمہ کپور بھی اپنا ایوارڈ سری دیوی کے نام کرچکی ہیں۔رنویر سنگھ ان دنوں زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیںاورا س کے بعد روہت شیٹی کی فلم’’سمبا‘‘ پر کام کریں گے۔