پرینیتی چوپڑا کا فلم ’’ہائوس فل4‘‘ کا حصہ ہونے کی تردید

منگل 13 مارچ 2018 11:54

پرینیتی چوپڑا کا فلم ’’ہائوس فل4‘‘ کا حصہ ہونے کی تردید
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلم ’’ہائوس فل4‘‘ کا حصہ ہونے بارے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابقپرینیتی چوپڑا کے بارے میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ساجد نادیادوالا نے اپنی نئی فلم ’’ہائوس فل4‘‘ کے لئے ان سے رابطہ کیا ہے جس پر پرینیتی چوپڑا نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم ساز نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

پرینیتی چوپڑا ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ امرتسر میں فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، اس کے بعد وہ لودھیانا اور پٹیالہ کے مختلف مقامات پر فلم کی عکسبندی کریں گی جبکہ ڈھاکہ، پیرس، برسلزاور آخر میں لندن میں بھی عکسبندی کی جائے گی۔فلم کے ہدایتکار ویپل شاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :