پوجا ہیج نئی فلم میں پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی

منگل 13 مارچ 2018 11:53

پوجا ہیج نئی فلم میں پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ پوجا ہیج فلم ساز رادھا کرشنا کمار کی نئی فلم میں پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز رادھا کرشنا کمار نے اپنی نئی فلم کے لئے پوجا ہیج کو کاسٹ کر لیا، فلم میں پوجا ہیج کے ساتھ ’’باہو بلی‘‘ کے اداکار پربھاس نظر آئیں گے۔ پربھاس ان دنوں شردھا کپور کے ساتھ فلم ’’ساہو‘‘ کی عکسبندی میںمصروف ہیں، فلم کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد ہی پربھاس نئی فلم پر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :