جیکولین فرنینڈس نے فلم’’ریس3‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی

منگل 13 مارچ 2018 11:53

جیکولین فرنینڈس نے فلم’’ریس3‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی شروع کر ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے فلم’’ریس3‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی ابوظہبی میں شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے فلم ’’ریس 3‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی ابوظہبی میں شروع کر دی ہے۔فلم کی کاسٹ میں سلمان خان ،بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، دیسے شاہ، انیل کپور اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کی عکسبندی بنکاک، ممبئی اور اب ابوظہبی میں کی جا رہی ہے۔ فلم کے ہدایتکار ریموڈی سوزا ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔