سونم کپور کی فلم ’’زویا فیکٹر‘‘آئندہ سال5 اپریل کو ریلیز ہو گی

منگل 13 مارچ 2018 11:53

سونم کپور کی فلم ’’زویا فیکٹر‘‘آئندہ سال5 اپریل کو ریلیز ہو گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی فلم ’’زویا فیکٹر‘‘آئندہ سال5 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے نئے اداکار دولقیر سلمان نے اپنے فلمی دنیا کا آغاز فلم ’’کارواں‘‘ سے کیا جس کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا لیکن اداکار نے اپنی دوسری فلم ’’زویافیکٹر‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، فلم میں ذولقیر سونم کپور کے ساتھ نظر آئیں گے، فلم کی کہانی انوجا چوہان کے ناول’’زویا فیکٹر‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک شرما ہیں۔

متعلقہ عنوان :