حب، مسافر کوچ اور کار میں تصادم ، 7 افراد جاں بحق، 24 زخمی

منگل 13 مارچ 2018 11:53

حب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بلوچستان میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر اورناچ کراس کراڑو کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی بعشین اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لسبیلہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے متعدد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور سے بتایا جاتا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں اللہ بخش ولد جمن، عنایت اللہ ولد محمد اصغر ، سرفراز ولد دوست محمد، بلال ولد فقیرمحمد ایک نامعلوم خاتون شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عبدالواحد، ظہیر احمد، حمیداللہ، اویس، حمیرا بی بی، غلام مصطفی، عبداللطیف، انس علی، ظہیری، اللہ بخش اور محمد اسلم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :