نواز شریف ،بے نظیربھٹو‘یوسف رضاگیلانی ، شہباز شریف‘پرویز مشرف سمیت سیاسی راہنماﺅں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست غیرموثرقراردیدی گئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 مارچ 2018 11:44

نواز شریف ،بے نظیربھٹو‘یوسف رضاگیلانی ، شہباز شریف‘پرویز مشرف سمیت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزراءاعظم نواز شریف ،بے نظیربھٹو‘یوسف رضاگیلانی ، شہباز شریف اور نیر بخاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں ہیں۔بے نظیر بھٹو اور سید اقبال حیدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں ان کی وفات کے باعث غیر موثر قرار دے کر نمٹائی گئی ہیں۔

مختلف سیاسی راہنماﺅں کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے شہباز شریف ، دانیال عزیز اور طلال چودھری سے متعلق محمود اخترنقوی کی درخواستیں بھی نمٹادیں۔پرویز مشرف کے دوعہدوں کے خلاف درخواست بھی غیر موثر قراردے کر نمٹا دی گئی۔نیر بخاری،فردوس عاشق اور یوسف رضاگیلانی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں بھی غیر موثر قرار دے کر نمٹادی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ جو بیانات آپ بتارہے ہیں وہ جے آئی ٹی سے متعلق ہیں، عدالتوں سے متعلق جو ریمارکس اب دیے جارہے ہیں وہ ہمیں مل رہے ہیں، مناسب وقت پر ان ریمارکس سے متعلق کیس سنیں گے۔