نون لیگی سینیٹر کلثوم پروین نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو وٹ دینے کا اعتراف کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 مارچ 2018 11:43

نون لیگی سینیٹر کلثوم پروین نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو وٹ دینے کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کی اکلوتی سینیٹر کلثوم پروین نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو وٹ دینے کا اعتراف کر لیا۔سینیٹر کلثوم پروین نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے اپنی پارٹی کے امیدوارعثمان کاکڑ کو نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے امیدوارسلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینیٹ کے انتخاب سے قبل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 53 ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا مگر حکمراں اتحاد کے راجا ظفرالحق 46 ووٹ حاصل کر سکے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے عثمان کاکڑ حکمراں اتحاد کے امیدوار تھے جنہیں 44 ووٹ ملے جبکہ ان کے مقابلے میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار سلیم مانڈوی والا نے 54 ووٹ حاصل کیے۔

متعلقہ عنوان :