ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال نے 4 روزہ پولیو مہم کاآغازکردیا

منگل 13 مارچ 2018 11:53

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال نے 4 روزہ پولیو مہم کاآغازکردیا
چترال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے احاطے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسرار الله اور ای پی آئی کوآرڈینیٹرڈاکٹر فیاض علی رومی نے بچوں کو قطرے پلاکر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا،جس کے ساتھ بروغل کے سواتمام چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ای پی آئی کوآرڈینیٹرڈاکٹر فیاض علی رومی نے حاضرین کوبتایاکہ ان چوبیس یونین کونسلوں میں 68104بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیںگے‘ پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیںگی‘ جس کیلئے 505 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں‘ انہوں نے کہاکہ ان میں رومنگ ‘ٹرانزٹ ‘فیکسڈ اور 117موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈاکٹر فیاض علی رومی نے کہاکہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ چترال گزشتہ بیس سالوں سے پولیو فری ضلع چلاآرہاہے‘ اور یہ مقامی صحت کے اداروں ‘سٹاف کی اچھی کارکردگی اور عوام کے بھرپور تعاون سے ممکن ہواہے۔

متعلقہ عنوان :