عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘ فرید خٹک

منگل 13 مارچ 2018 11:53

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا فریدخٹک نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘ ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کریں تمام ڈسٹرکٹ کیڈرز کے پروموشن آرڈرز جلد سے جلد جاری کیے جائیں‘ ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع مردان کے دورہ کے موقع پر کیا‘ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردان سے ملاقاتیں کیں۔