ْ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ایف بی آر کے محصولات میں 17.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

منگل 13 مارچ 2018 11:53

ْ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ایف بی آر کے محصولات میں 17.65 فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے محصولات میں 17.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایف بی آر کے اعداد شمار کے مطابق جولائی 2017 سے فروری 2018 کے دوران 2259 ارب روپے کے غیر حتمی محصولات جمع کئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 1920 روپے کے محصولات جمع ہوئے تھے۔

اس طرح رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میںریونیو گروتھ میں 17.65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے فروری 2018ء کے مہینے میں 263 ارب روپے کے غیر حتمی محصولات جمع کئے ہیں جبکہ گذشتہ سال اسی ماہ 227.5 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے تھے۔اس طرح فروری کے مہینہ میں ریونیو گروتھ میں 16 فیصد امید افزاء اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق حتمی اعدادوشمار موصول ہونے کے بعد محصولات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔واضح رہے کہ پچھلے مالی سال کی نسبت رواں مالی سال میں ریونیو گروتھ میں 19 فیصد کے لگ بھگ اضافے کا ہدف رکھا گیا ہے جس کا حصول ابتک کے محصولات کی وصولی کے صحتمندانہ رحجانات کے پیش نظر باآسانی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :