مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی بھوکے بھڑیے بن چکے ہیں‘مولانا محمد فاروق کشمیری

بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں بھارتی اہلکاران نہتے کشمیریوں پر گولیاں چلا کر فخر محسوس کرتے ہیں

منگل 13 مارچ 2018 11:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میں انڈین آرمی بھوکے بھڑیے بن چکے ہیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں بھارتی اہلکاران نہتے کشمیریوں پر گولیاں چلا کر فخر محسوس کرتے ہیں کشمیری باشندے نظریاتی طور پر پاکستانی ہیں ہمارے حکمرانوں کو سیاست کے کھیل سے باہر نکل کر عالمی حالات کا جائزہ لینا چاہئے ان خیالات کا اظہار انصارالامہ جموں و کشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمدفاروق کشمیر ی نے کیا انہوں نے کہا کہ اسوقت کشمیر میں عملی طور پر گولی اور ڈنڈے کا راج ہے کشمیر کی حکومت کٹھ پتلی ہے آئے روز فائرنگ سے کشمیر یشہید ہو رہے ہیں با لمقابل کشمیر ی قابج افواج پر سنگ باری کرتے ہیں کشمیریون کی عملی طور پر امداد وقت کا تقاضہ ہے شام کے مسلمانوں کی حالت بھی بہت ابتر ہے علاوہ ازین دنیا کے دیگر اسلامی ممالک میں بھی اسرائیل امریکہ اور اندیا مداخلت کر رہے ہیں عالم کفر کا ظلم حد سے بڑھتا جا رہا ہے مسلمانوں کو بھی مقابلے کی تیاری کر لینی چاہئے وگرنہ مستقبل تاریک ہو جایگا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ہمارے بچو ں کا مستقبل محفوظ ہو جائے اور انہیں کشمیر شام و برما و فلسطین جیسے حالات کا سامنا نہ کرنا پڑئے -

متعلقہ عنوان :