نئی دلی کی عدالت کی طرف سے کشمیری فوٹو جرنلسٹ کی ضمانت پر رہائی کا حکم

منگل 13 مارچ 2018 11:51

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)نئی دلی کی ایک عدالت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے پیلٹ گن سے متاثرہ کشمیری نوجوانوں کی تصاویر ویب سائیٹ پر جاری کرنے کے جرم میں گرفتار کشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف کی ضمانت منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل سیشنز جج ترن شیراوت نے کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کی منظوری دیتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔

این آئی اے نے 5ستمبر کو سرینگرسے کامران یوسف کو گرفتار کیاتھا۔این آئی اے نے کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ بعض گواہان نے تصدیق کی ہے کہ کامران یوسف کوبھارت مخالف نعرے بلند اور پتھرائو کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ تاہم کامران یوسف کے وکیل نے انکی بے گناہی ثابت کر دی ۔ دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جج نے کامران یوسف کی ضمانت پر رہائی کاحکم جاری کیا۔