حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے شہدائے ہاکورہ کو زبردست خراج عقیدت
بھارت کشمیر کو اپنی نو آبادی تصور کرتاہے اوراسی سوچ کی بنیاد پر ہر روز ہمارے نو نہالوں کاقتل عام کیاجارہا ہے
منگل 13 مارچ 2018 11:51
(جاری ہے)
یاسین ملک نے شہید نوجوانوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اٴْن کی مقامی کٹھ پتلیوںنے پہلے کشمیریوںکی تمام سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد کی ااور اب انہیں تہہ تیغ کرنے کاسلسلہ تیز کردیاگیا ہے ۔
لبریشن فرنٹ کے رہنماء بشیر احمد کشمیری اور ظہور احمد بٹ نے صورہ جاکرعیسیٰ فاضلی کی نمازجنازہ میں شرکت کی اورسوگوارخاندان سے اظہاریکجہتی کیا۔ میرواعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی قربانیوںکو ناقابل فراموش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ابھی سانحہ شوپیاں بھلا نہیں پائے تھے کہ تین اور نوجوانوں کوشہید کردیاگیا۔انہوںنے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے مسئلہ کشمیر اس پورے خطے میں قتل و غارت گری اور انسانی جان و مال کی تباہی اور بربادی کا سبب بنا ہوا ہے اور یہ مسئلہ پورے خطہ میں ایک فلیش پوائنٹ بنا ہوا ہے لہٰذا جب تک اس مسئلہ کو اس کے تاریخی پس منظر میں حق خودارادیت کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قراردادوں یا پھر سہ فریقی مذاکرات کے ذریعہ حل نہیں کیا جاتا سیاسی غیر یقینیت اور عدم استحکام کی فضا مسلسل جاری رہے گی۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں بلال صدیقی ،غلام محمد خان سوپوری،ظفر اکبر بٹ ،آسیہ اندرابی جاوید احمد میر،شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، محمداحسن اونتو ، امتیاز احمد ریشی ، غلام نبی وار،فردوس احمد شاہ اورنیشنل فرنٹ،مسلم لیگ ،لبریشن فرنٹ (آر)اوردیگر نے بھی شہید نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ ادھر مسلم لیگ ، تحریک مزاحمت اورحریت کانفرنس جموںوکشمیر کے وفود نے بھی صورہ جاکر شہید عیسیٰ فاضلی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.