دپیکا نے بھی عرفان خان کی بیماری سے متعلق خاموشی توڑدی

ہمیں ہمیشہ لوگوں کے لئے اور اٴْن کی صحت کیلئے دعا کرنی چاہئے، دپیکا پڈوکون

منگل 13 مارچ 2018 11:47

دپیکا نے بھی عرفان خان کی بیماری سے متعلق خاموشی توڑدی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) بالی ووڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی ساتھی اداکار عرفان خان کی بیماری سے متعلق خاموشی توڑدی۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نے چند روز قبل ٹویٹر پر اپنی بیماری کا ذکر کرکے جہاں اپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کیا وہیں اٴْن کی عدم موجودگی کی وجہ سے نئی آنے والی فلموں کی شوٹنگ بھی تاخیر کا شکار ہیں جب کہ گزشتہ روز ہی ان کی اہلیہ نے میڈیا میں اداکار کی بیماری سے متعلق چلنے والی افواہوں کی تردید کی تھی اور اب ساتھی ادکارہ دپیکا پڈوکون بھی ان کا ساتھ دینے میں میدان میں آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول اداکارہ دپیکا پڈوکون نے عرفان خان کی صحت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ لوگوں کے لئے اور اٴْن کی صحت کے لئے دعا کرنی چاہئے اور اگر اس وقت عرفان خان کی طبیعت ناساز ہے تو یہ بات ہمارے لئے لمحہ فکر ہے جب کہ ہم سب کو اٴْن کے لئے دعا کرنی چاہئے۔دپیکا پڈوکون نے انٹرویو میں مزید کہا کہ میں ہمیشہ اپنے لئے اور دوسروں کے لئے دعا کرتی ہوں جب کہ عرفان خان کی صحت کے حوالے سے گزشتہ دو ہفتے ہمارے لئے خاصے مشکل رہے ہیں۔