ورون دھون کامیڈی کے بعد اب رومانس لڑاتے نظر آئیں گے

نئی بالی ووڈ رومانٹک فلم اکتوبر رواں سال 13اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 13 مارچ 2018 11:47

ورون دھون کامیڈی کے بعد اب رومانس لڑاتے نظر آئیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون اپنے مداحوں کو کامیڈی کے بعد اب رومانس لڑاتے نظر آئیں گے، ورون دھون کی نئی بالی ووڈ رومانٹک فلم اکتوبر کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سوجیت سرکات کی ہدایتکاری اور جوہی چترویدی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی دو پیار کرنے والوں کے گرد گھومتی ہے جس میں بالی ووڈ اداکار ورودن دھون ایک فائیو اسٹار ہوٹل ملازم کے روپ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ورودھن کے مد مقابل اداکارہ بنیتا سندھو پہلی بار بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔واضح رہے کہ ورون دھون کی نئی بالی ووڈ رومانٹک فلم اکتوبر رواں سال 13اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :