جیکولین کی پول ڈانس کے بعد مارشل آرٹس کرتب دکھانے کی تیاری

جیکولین فرنانڈس نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم ای) کی تربیت لینا شروع کردی

منگل 13 مارچ 2018 11:47

جیکولین کی پول ڈانس کے بعد مارشل آرٹس کرتب دکھانے کی تیاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)بولی وڈ کی آنے والی ایکشن سسپنس فلم ’ریس تھری‘ کی ریلیز میں اگرچہ ابھی کافی وقت ہے، تاہم شائقین کو ابھی سے ہی اس فلم کا بے حد انتظار ہے۔’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ دوسری بار جیکولین فرنانڈس ایکشن میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

اس بار جیکولین فرنانڈس صرف ایک رومانٹک سی نازک لڑکی کے بجائے ایسی لڑکی کی روپ میں نظر آئیں گی، جو فلم میں اپنے حریفوں کو مارشل آرٹس سے مزے چکھاتی ہیں۔اور اسی لیے فلم کی شوٹنگ سے قبل ہی جیکولین فرنانڈس نے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم ای) کی تربیت لینا شروع کردی ہے۔یعنی جیکولین فرنانڈس فلم ’اے جنٹل مین‘ میں پول ڈانس کے کرتب دکھانے کے بعد ’ریس تھری‘ میں مارشل آرٹس کے کرتب دکھائیں گی۔