فلم’ ’ریڈی پلیئر ون‘ ‘30مارچ کو تہلکہ مچائے گی

منگل 13 مارچ 2018 11:47

فلم’ ’ریڈی پلیئر ون‘ ‘30مارچ کو تہلکہ مچائے گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)ہالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر اسٹیون اسپیل برگ کی فلم ’ریڈی پلیئر ون ‘تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔اسٹیون اسپیل برگ کی فلم ہو اور دیکھنے والوں کو مبہوت نہ کرے ایسا ممکن نہیں ہو سکتا ان کی نئی سائنس فکشن فلم 30 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سائنسی دنیا کا حقیقی دنیا سے مقابلہ ،کون جیتے گا یہ جنگ ،یہ دیکھنے کے لیے آپ کو 30 مارچ کو سنیما گھروں میں جانا ہوگا۔

فلم ’ریڈی پلیئر ون‘ کا سرپرائز ورلڈ پریمئیر سائوتھ ویسٹ فلم فیسٹیول میں ہوا،جسے دیکھنے کے بعد فلم بینوں نے جو ریویوز دیئے وہ بہت شاندار ہیں ،ہالی ووڈ کی یہ نئی سائنس فکشن فلم ایک ناول سے ماخوذ ہے۔’ریڈی پلیئر ون‘ فلم کی کہانی ایک نوجوان کی ہے جو 2045میں اوسیس نامی شہر میں رہتا ہے ،جہاں حقیقت اور ورچوئل دنیا آمنے سامنے ہیں۔