جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی دی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 13 مارچ 2018 11:38

جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مارچ۔2018ء) شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی فورسز کی پیش قدمی کرتے ہوئے 60 فی صد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا، جنگ بندی میں عالمی برادری کی ناکامی پر امریکا نے شام پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق شامی فورسز کی مشرقی غوطہ میں کارروائی کے باعث ہلاک افراد کی تعداد1160 سے تجاوز کرگئی ہے ، باغی تین مختلف علاقوں میں بٹ گئے ہیں۔

سلامتی کونسل میں شام میں جنگ بندی کی نئی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اب تک لڑائی بند نہیں ہوئی، اور نہ ہی مشرقی غوطہ سے زخمیوں اور بیماروں کو نکالا جاسکا ہے۔ امریکی سفیر نکی ہیلی نے خبردار کیا کہ شامی حکومت کو روکا نہ گیا تو امریکا حملے پر مجبور ہوگا، امریکا نے تیس روزہ جنگ بندی کا نیا مسودہ بھی پیش کیا ہے۔


متعلقہ عنوان :