شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب
تازہ ترین : 1

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) وزیر اعلی شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ مستقل صدر منتخب ہو گئےہیں۔اور شہباز شریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔اس سے پہلے سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر تھے۔

تا ہم عدالت نے نواز شریف کو بطور پارٹی صدر نا اہل قرار دیا تھا جس کے بعد میڈیا پر اس متعلق بہت قیاس آرائیاں ہوئیں اور کہا گیا کہ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنائیں گے۔تاہم نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور وزیر اعلی شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنایا گیا تھا۔جب کہ نواز شریف کو پارٹی کا تا حیات قائد بنایا گیا تھا۔اور آج شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 11:28:08

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :