کاغذی کاروائی مکمل کئے بغیر زبانی طلاق تصور نہیں کی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 11:22

کاغذی کاروائی مکمل کئے بغیر زبانی طلاق تصور نہیں کی جائے گی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بیوی کو بیوی کو نان نفقہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران خاتون کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خاتون کے شوہر رشید قریشی نے پنی اہلیہ کو زبانی طلاق دی تھی اس لئے اسے طلاق تصور کیا جائے۔عدالت نے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف زبانی کہہ دینے سے طلاق نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

طلاق ایک حساس معاملہ ہے۔زبانی طلاق کیسے ہو سکتی ہے؟عدالت نے سماعت کے دوران وکیل سے پوچھا کہ طلاق کہاں دی گئی اور اس کی دستاویزات کہاں ہیں؟جس کے بعد خاتون کے وکیل نے کہا کہ رشید قریشی نے اپنی اہلیہ کو بھری عدالت میں طلاق دی تھی۔جس کے بعد جسٹس سجاد اٖفضل نے کہا کہ کاغذی کاروائی مکمل ہونے تک طلاق تصور نہیں کی جائے گی۔ماتحت عدالت نے رشید قریشی کو اہلیہ کو ماہانہ5 ہزار روپے دینے کا حکم دے دیا۔