ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا

منگل 13 مارچ 2018 11:23

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھائو رہا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 2.9 ین بڑھ کر 192.7 ین (1.81 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 115 یوان کم ہوکر 12695 یوان (2008 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 0.1 امریکی سینٹ کم ہوکر 146 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔