ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں معمولی اضافہ

منگل 13 مارچ 2018 11:23

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں معمولی اضافہ
کوالالمپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا جس کی وجہ حکومت کی بہتر برآمدی ڈیٹا رپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے مئی کے لیے سودے 0.2 فیصد بڑھ کر 2381 رنگٹ (610.04 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 44320 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔