امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخو ں میں کمی

منگل 13 مارچ 2018 11:23

امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخو ں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخو ں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی پے رول ڈیٹا رپورٹ اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1320.78 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 3.20 ڈالر (0.2 فیصد) کمی کے ساتھ 1320.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1316.98 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1317.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1322.10 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1322.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

متعلقہ عنوان :