نیب کی طرف سے اس ہفتے قوم کو دو بڑی خوشخبریاں ملیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 13 مارچ 2018 11:11

نیب کی طرف سے اس ہفتے قوم کو دو بڑی خوشخبریاں ملیں گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ نیب کی طرف سے قوم کو اس ہفتے دو بڑی خوشخبریاں ملیں گی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اس ہفتے قوم کو بڑی خوشخبریاں ملیں گی ۔ اس ہفتے کے آخر میں اربوں کی کرپشن کرنے والوں کی گرفتاریاں سامنے آئیں گی۔

(جاری ہے)

اور اس کے علاوہ وہ لوگ جو منی لانڈرنگ کے زریعے پیسے باہر لے کر گئے اور یہاں پر بڑی بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی اور پلاٹ بنائے ۔ ان کی بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔اور نیب کی طرف سے قوم کو جلد ہی یہ دو خوشخبریاں دی جائیں گی۔چوہدری غلام حسین کا کہناتھا کہ اس ہفتے بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں اور اس کے بعد نئے نئے انکشافات بھی لوگوں کے سامنے آئیں گے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: