سعودی عرب ،لڑکی کو ہراساں کرنے کے جرم میں مقامی ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 13 مارچ 2018 11:00

سعودی عرب ،لڑکی کو ہراساں کرنے کے جرم میں مقامی ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
مدینہ منورہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء)   قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے معذورلڑکی کو ہراساں کرنے والے مقامی ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم حلیہ تبدیل کرنے کے باوجود پولیس اہلکارو ں کو دھوکہ نہ دے سکا ۔ سبق نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان میجر حسین القحطانی کے حوالے سے لکھا ہے کہ ملزم نجی ٹیلی فون ٹیکسی میں کام کرتا تھا ۔

جس کے بارے میں ریجن کی پولیس کو تمام اطلاعات فراہم کر دی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہو کر ینبع چلا گیا جہاں اس نے اپنا حلیہ تبدیل کرکے پولیس کی نظروں سے بچنے کی کوشش کی مگر اس میں کامیاب نہ ہو سکا ۔ ملزم کو ینبع سے گرفتار کر لیا گیا ۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیچ کے بعد پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود المعجب نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے ۔ وڈیو میں دکھایاگیا تھا کہ ملزم معذور لڑکی کو ہراساں کر رہا ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا جہاں اس پر مقدمہ قائم کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :