لالک جان تنظیم لواحقین شہداء گلگت بلتستان کے سرپرست اعلیٰ مقرر

منگل 13 مارچ 2018 10:30

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) لالک جان شہید نشان حیدر کے صاحبزادے طارق لالک جان تنظیم لواحقین شہداء گلگت بلتستان کے سرپرست اعلیٰ مقرر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تنظیم لواحقین شہداء گلگت بلتستان کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس موقع پر لالک جان شہید نشان حیدر کے صاحبزادے طارق لالک جان کو تنظیم لواحقین شہداء گلگت بلتستان کا سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا جبکہ صدر ، جنرل سیکرٹری ، نائب صدر ، سیکرٹری اطلاعات ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری رابطہ اپنے عہدے پر قائم ہوںگے۔

طارق لالک جان اس تنظیم لواحقین شہداء گلگت بلتستان کے سرپرست اعلیٰ ہوںگے اور اس موقع پر تنظیم کے صدر ، جنرل سیکرٹری ، نائب صدر سمیت دیگر عہدیداران نے طارق لالک جان کو سرپرست اعلیٰ بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے تنظیم میں بحیثیت سرپرست اعلیٰ شہداء لواحقین گلگت بلتستان شمولیت قابل فخر ہے کیونکہ وہ قومی ہیرو کے صاحبزادے ہیں انکی بحیثیت سرپرستی میں تنظیم مزید مضبوط ہوگی۔