نعیمہ ناز انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر مقرر

منگل 13 مارچ 2018 10:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے سرپرست حاجی فضل الٰہی نے نعیمہ ناز کو انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن خواتین ونگ خیبر پختونخوا کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے، نعیمہ ناز نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیںگی اور پارٹی کی ترقی کیلئے دن رات ایک کردیںگی۔